مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت کھلی دہشت گردی اور فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہے، مفتی عبدالشکور

پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور صاحب ایم این اے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالرشید سیکرٹری اطلاعات قاری جہادشاہ افریدی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے، کہ کراچی میں جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم اور جیّد عالم دین مولانا ڈاکٹر عادل خان کو قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا ہے،( إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ) مولانا کی شہادت سے امت مسلمہ ایک عظیم مدبر و فقیہہ سے محروم ہوگئی۔ انہوں نے ان کی شہادت کی شدید مذمت کی اور واقعے پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے، کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان پر حملہ فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے۔ مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت کے ذمہ دار سیکورٹی ادارے اور حکومت ہے۔۔۔ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں