شمالی وزیرستان انتظامیہ نے قدرتی آفات میں تباہ شدہ مکانات، جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمی ہونے والوں میں امدادی چیکس تقسیم کردئے

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) میرانشا جرگہ حال میں انتظامیہ شمالی وزیرستان نے ایک منعقدہ تقریب کے دوران قدرتی آفات، کے دوران متاثرہ خاندان میں امدادی چیکس تقسیم کردئے، ڈپٹی کمشنر شاہدعلی خان اور اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ عدنان ابرار نے متاثرین میں چیکس تقسیم کئے۔ مجموعی طور پر متاثرہ 112 خاندان کو معاوضوں کی آدائیگی یقینی بنائی گئی، مذکورہ پروسیز عرصہ دراز سے التوا کا شکار ہوئے تھے، تاہم وہ تمام مسائل دور کرنے کے بعد ہی متاثرین کی امداد یقینی بنادی گئی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے کہا کہ معاوضوں کی آدائیگی کے بقایا کیسز بھی جلد مکمل ہونے کے لئے متاثرین کو معاوضہ آدا کیا جائے گا۔ اپریشن ضرب عضب میں تباہ ہونے والے بیشتر خاندانوں کو معاوضے دئے گئے ہیں، تاہم سروے سے رہ جانے والے خاندان یا نئے متاثرین کی آمد کے بعد ان کے مکانات کی سروے بھی جلد شروع کی جائیگی تاکہ انہیں بھی جلد سے
جلد امداد دے سکیں۔ متاثرین نے معاوضے کی آدائیگی پر ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کا شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں