شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں تاجر برادری کا مکمل شٹرڈاون ھڑتال اور میرعلی چوک میں اختجاجی مظاہرہ

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے میرعلی بازار میں تاجر براسری نے میرعلی بازار کے چوک میں اپنے مطالبات کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور ٹائر جلاکر بنوں میرانشاہ مین روڈ ھر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں مختلف بینر اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات درج تھے ، احتجاج کے دوران میرعلی تاجر برادری کے صدر زہین اللہ خان کا کہنا تھا، کہ اپریشن ضرب عضب کت دوران ان کے کئ دکانداران نقصانات کے معاوضے سے رہ چکے ہیں،
میرعلی بازار کے تاجر برادری کے نقصانات کے رجسٹر یشن کے دوران بیشتر دکاندار علاقے سے باپر تھے، متاثرہ دکانداران افغانستان اور بیرون ملک رہنے کی وجہ سے وہ رجسٹریشن اور معاوضے سے محروم رہ گئے ہیں، تاجر برادری کمیٹی رکن شفقت خان داوڑ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ دکانوں کے معاوضہ سے رہ جانے والے میرعلی بازار کے تاجروں کو حکومت معقول معاوضہ دیں، آپریشن ضرب عضب کے دوران تاجر برادری نے ملک کے استحکام اور امن امان کے قیام کیلئےبڑی قربانیاں دی ہیں، میرعلی بازار میں نکاس اب، بجلی اور ٹیلیفون سہولت فراہم کی جائے، میرعلی بازار کے تاجر برادری غیر محفوظ ہیں دن دھاڑے ڈکیتی کی وارداتیں ھوتی رہتی ہیں ۔ کمیٹی رکن میر زاھد خان کا کہنا تھا کہ میرعلی بازار میں تحصیل روڈ اور خیسور روڈ پر دکانداروں کو تجاوزات کے نام پر پولیس اہلکار ناجائز بھاری رقم وصول کرتے ہیں ، میرعلی بازار میں ٹریفک نظام اور امن و امان کو یقینی بنائیں ۔ دکاندار خالد رضا ۔ مطالبات تسلیم نہ ھونے کی صورت میں پشاور اور اسلام آباد پارلیمینٹ ہاوس کے سامنے اختجاجی دھرنا دینگے۔

احتجاج کی ویڈیو : یہا ں کلک کرکے ملاحظہ کیجئے

اپنا تبصرہ بھیجیں