شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز عمروزیرسے ) شمالی وزیرستان میرعلی میرانشاہ روڈ پر واقع عیدک کے مقام پر دہشتگردوں نے سیکیورٹی پوسٹ پرحملہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار حوالدار ظفر اور سپاہی آصف شہید ہوگئے ہیں، پچھلے کئی ہفتوں سے فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان حملوں میں تیزی آگئی ہے، حکام کے مطابق ان حملوں میں اگرایک طرف ان کے جوان شہید ہورہے ہیں، تو دوسری جانب بہت سے جنگجوؤ کو ہلاک کئے گئے ہیں، انکا کہنا ہے کہ بہت جلد امن دشمنوں سے نجات دلائنگے اور علاقے میں کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، مقامی لوگوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ پچھلے کئی مہینوں میں درجنوں شدت پسند مارے جاچکے ہیں، آج پیش ہونے والے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے اس علاقے کا محاصرہ کیا ہے، جہاں سیکیورٹی پوسٹ پر حملہ ہوا ہے، اور وہاں موجود لوگوں سے پوجھ گچھ کررہی ہے، تاہم عام لوگوں کاکہنا ہے، کہ فورسز عام لوگوں پر تشدد کررہے ہیِ فورسز کے حکام نے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا ہے،
ان بڑھتی ہوئی واقعات سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے، انکا کہنا ہے کہ امن کی خاطر اپنے علاقوں کو سالوں تک خالی کئے، تقصانات اور تکالیف کا سامنا کیا، کہیں پھر وہی حالات اور بدامنی دیکھنے کو نہ ملیں، حکام کا کہنا ہے کہ اب کافی حد تک امن قائم ہے، وہ حالات نہیں جو اپریشن سے پہلے تھے، چھوٹے چھوٹے واقعات رونما ہورہے ہیں، جبکہ بہت جلد ان پر قابو پالیا جائیگا، وزیرستان میں بچ جانے والے دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے دم لینگے۔
Load/Hide Comments