شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) تحصیل میرانشاہ کے گاوں تپی میں دو قبیلوں کے مابین زمین کے تنازعہ پر جھڑپ ہوا، جھڑپ کے دوران کلہاڑیوں، ڈھنڈوں اور چریوں کا کھلم کھلا استعمال کیاگیا، جھڑپ ملک ربنواز اور ملک مشتاق کے قبیلوں کے مابین ھوا، جس کے نتیجے میں دونوں قبیلے کے مجموعی طور پر 21 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں، ملک مشتاق کے قبیلے سے 12 جبکہ ملک ربنواز کے قبیلے سے 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں، ملک ربنواز کے قبیلے کے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ھسپتال میرعلی جبکہ ملک مشتاق کے قبیلے کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو میرانشاہ ھسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تھوڑے وقفےکے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔ مشتاق خاندان کے زخمیوں میں عصمت اللہ خان، شفیق الرحمان، محمد اشرف، اضغرخان، مسعود الرحمان، عبدالواحد، نواز خان، زبیرخان، سید منور خان، احتشام خان، محمد کاشف شامل ہے، جس میں سے دو شدید زخمیوں کو پشاورروانہ کردیا۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی میں ملک ربنوا خاندان کے زخمیوں میں رشید نواز. شاہنواز. صاحب نواز. رحم نواز. حضرت نواز. آصف نواز. گل دراز خان. سجاد خان. نورنواز خان شامل ہیں۔
“شمالی وزیرستان، معمولی تکرار پر چھریاں، ڈنڈے اور کلہاڑیاں چل گئیں، 21 افراد زخمی” ایک تبصرہ