پشاور ( دی خیبرٹائمز سپورٹس ڈیسک ) شاہ فیصل کو ایڈمنٹسٹریٹر کے عہدے پر پروموٹ کرکے قیوم سٹیڈیم پشاور میں تعینات کردیا گیا، انکی ترقی اور تعیناتی کا اعلامیہ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق شاہ فیصل کی پروموشن کرکے ایڈمنسٹریٹر کی خالی آسامی پر ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کیا گیا ہے، وہ اس سے قبل کوچ کی حیثیت سے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ میں کام کر رہے تھے اور کوالیفائیڈ کوچز میں انکا شمار ہوتا ہے، اعلامیہ کے مطابق انہیں فوری طور پر عہدہ سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments