مسجدکےقاری کابچےپرتشدد، والدین نےکارروائی کامطالبہ کیا

ٹوپی( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) قاسم آباد مینئی مسجد کے قاری کا بچے پر تشدد معصوم بچہ محمد حسین ولد ذاہد نواب جب مجروح حالت گھر پہنچا تو والدین کو شدید صدمہ ، قاری ابراہیم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ اہلیان محلہ سراپا اختجاج ہوگئے ہیں، صوابی کے نواحی علاقے مینئی مسجد قسم کے قاری ابراہیم نے دوران پڑھاتے معصوم بچہ محمد حسین ولد ذاہد نواب کو چڑی کیساتھ بے دردی سے مارا جس کے چہرے پیٹ اور ہرجگہ پر چڑی سے زخمی ہونے کی واضح نشانات آگئے اہلیان محلہ سراپا اختجاج والدین نے ڈی پی او صوابی سے ظالم اور قانون سے نابلد قاری کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا صوبائی حکومت کے جسمانی سزاوں (کارپورل پنشمنٹ) قانون کی دھجیاں اڑائی گئی اب تک کسی ٹیچر یا معلم کے خلاف کبھی بھی قانونی کاروائی عمل میں لانے اور عملی سزاء نہ ملنے کی وجہ سے آئے دن بچوں پر تشدد کا سلسلہ جاری چائیلڈ رائٹس کمیٹی ضلع صوابی کے کوآرڈنیٹر سید عارف شاہ نے ڈی پی او عمران شاہد اور چائیلڈ پروٹیکشن کمیشن سے اپیل کی کہ بچے پر تشدد کرنے والے قاری کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر نشات عبرت بنائی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں