کرم میں میتوں کو قبرستان میں دفنانے کی اجازت نہ دینےجیسےغلط پروپیگنڈےکرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، یوسف خیل قبائل

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بنگش قبائل کے چار اقوام کے عمائدین اخونزادہ مشتاق حسین ، کونسلر ملک سید محمد ، ملک سید بشیر حسین ، صوبیدار عباس علی شاہ ، سید الف شاہ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ علاقہ زیڑان کے یوسف خیل قبائل کے چند افراد ان کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کررہے ہیں اور میتیں قبرستان میں دفنانے کی اجازت نہ دینے کا واویلا کررہے ہیں حالانکہ زیڑان کے چار قبرستانوں میں بلا رنگ و نسل تمام انسانوں کی تدفین کی اجازت ہے مگر مخالف فریق تنازعہ قبرستان میں میتیں دفنانے پر بضد ہیں اور ہمارے اور پولیس کے خلاف غلط پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈہ کرنے والے افراد علاقے کے اصل باشندے اور مالکان نہیں بلکہ زر خرید ہیں اور اب یہ چند افراد چار اقوام کے مقابلے میں پورے علاقے کی ملکیت کا غلط دعویٰ کررہے ہیں رہنماؤں نے غیر ضروری طور پر پروپیگنڈہ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں