کورونا کی تباہ کاریاں، فٹ بال کے معروف ریفری ذاکر اور اکرام اللہ شربت بیچنے پر مجبور

پشاور ( دی خیبرٹائمز سپورٹس ڈیسک ) کوروناکے باعث کھیلوں کی میدانوں کی بندش سے کھلاڑی کھیل ،فٹنس سے دور ہوتے چلے گئے بلکہ اسکے ساتھ شعبہ کھیل سے وابستہ کوچز،ریفری اور ایمپائرز بھی سخت متاثر ہوکرگھروںکے اخراجات پورے کرنے کی غرض سے شربت اور دوسرا کاروبار شروع کرنے پر مجبور ہوگئے،فٹ بال کا کوالیفائڈ ریفری اکرام اللہ پشاور میں فٹ بال میچز نہ ہوکے باعث طہماس فٹ بال گرائونڈ کے سامنے شربت بیچنے لگاہے ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انکاکہناتھاکہ وہ فٹ بال کا کوالیفائڈ ریفری ہیںجو پاکستان اور صوبائی فٹ بال ایسوسی ایشن کے پینل پر ہوں،پہلے پشاور میں سپورٹس ڈائریکٹریٹ اور دیگر تنظیموں کی جانب سے مختلف ٹورنامنٹس باقاعدگی سے منعقد ہواکرتے تھے جس سے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے بہترین مواقع میسرآتے بلکہ ہمارا بھی اچھاخاصاگزارہ ہوتاتھا۔لیکن جب سے کوروناوباء پاکستان میں پھیل گیاہے تب سے پشاور اور پورے خیبر پختونخوابلکہ ملک بھر میں کھیلوں کے میدان ویران ہونے لگے ہیں جس سے یقیناًشعبہ کھیل کو کافی نقصان اٹھاناپڑا۔انہوںنے کہاکہ مقابلوںکے نہ ہونے سے کھلاڑی دوسری سرگرمیوں میں مشغول ہونے لگے ،جس کی وجہ سے انکی فٹ کھیل اور جسمانی فٹنس سخت متاثر ہوئی ۔انہوںنے حکومت سے پر زور مطالبہ کیاہے کہ پشاور سمیت خیبر پختونخواکے تمام اضلاع میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کیاجائے۔تاکہ نوجوان نسل غلط راہ روی سے بچاکر ایک صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول رکھاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں