شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دھشتگردوں کے مابین جھڑپ

میرانشاہ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے بویہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین جھڑپ کے دوران کیپٹن عدیل بمعہ 3 سپاہیوں سمیت زخمی ہوگیے ہیں، سرکاری ذرائع کے مطابق جوابی کاروائی میں دو دھشت گرد ھلاک ہوگئے ہیں، جبکہ ایک دہشتگرد کو سیکیورٹی فورسز نے زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے. ہلاک ہونے والوں میں انور عرف ملنگ جس کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ اور شمروز عرف میدانی کا تعلق دھشتتگرد بسم اللہ خان گروپ کے شامل ہیں. گرفتار ہونے والے دھشتگرد سے اہم انکشافات متوقع  ہیں. جھڑپ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گیرے میں لے  کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔  
سرکاری زرائع نے دی خبر ٹائمز کو بتا ہے. کہ گزشتہ ایک سال کے دوران شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے 93 اہم دہشتگرد ہلاک کردئے ہیں. جس کی لاشیں مقامی ہسپتالوں کو پہنچادی گئی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں