شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ، ایک شخص جاں بحق

میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں ایک اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں ایک مقامی قبائلی کو نامعلوم افرادنے قتل کردیا جبکہ قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ میران شاہ کے مغرب تحصیل دتہ خیل کے گاؤں محمد خیل میں مسلح افراد نے عید والی نامی ایک مقامی کو ٹارگٹ کرکے قتل کردیا اور قاتل موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔شمالی وزیر ستان میں مرد و خواتین دونوں کے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں رواں سال ستر سے زائد افراد ایسے واقعات میں شکار ہوچکے ہیں تاہم بیشتر واقعات کے قائل قانون کی گرفت سے ابھی تک بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔جس سے مقامی لوگوں میں خوف اور تشویش پائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں