میرعلی میں نامعلوم تخریب کاروں کا میرعلی ہسپتال کے مین گیٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک )شمالی وزیرستان کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل میرعلی کے مین گیٹ کو نامعلوم افراد نے راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا جو دھماکے سے پھٹ پڑا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مقامی ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اتوار کی شام کو نامعلوم افراد نے میرعلی ہسپتال کے مین گیٹ کو راکٹ لانچر سے نشانہ بنایا جہاں سیکورٹی چیک پوسٹ بھی قائم ہے۔ فائر شدہ راکٹ لانچر گیٹ کے قریب دھماکے سے پھٹ پڑا تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔ راکٹ لانچر کے فائر کی اواز سے ارد گرد کے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ وقوعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر جوابی کاروائی بھی کی تاہم کسی گرفتاری وغیرہ کے بارے میں ابھی تک کسی قسم کی معلومات نہیں ملی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں