میرعلی ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی کے علاقے خیسور میں ٹارگٹ کیلنگ کے ایک اور واقعے میں معروف قبائلی رہنما ملک رئیس خان کو قتل کردیا، پولیس زرائع کے مطابق ملک رئیس خان میرعلی بازار سے ان کے گاؤں خیسور جارہے تھے، جسے راستے میں نامعلوم مسلح نقاب پو شوں نے گاڑی سے اتارکر قتل کردیا. واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے میرعلی ہسپتال پہنچایادیا، پولیس نے واقعے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی،
مقتول پشتون تحفظ مؤومنٹ کے سرگرم رکن عیدالرحمان وزیر کے چچا تھے.
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے بعد ٹارگٹ کلنگ عروج پر ہے، جس کے باعث لوگوں پر خوف کے بادل چھائے ہوئے ہیں. ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ آئے روز سیکیورٹی فورسز پر حملے اور شدت پسندوں کے خلاف انٹیلی جنس بیس آپریشنز بھی شروع ہے. مگر اس کے باوجود بھی حالات مسلسل کشیدہ ہوتے جارہے ہیں.
Load/Hide Comments