ضلع کرم میں پہلی بار سائبر کرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس نے عملی اقدامات اٹھائیں ہیں اور پولیس بیک گراؤنڈ چیک یونٹ ( PBCU ) کے نام سے ایک یونٹ قائم کر دیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع کرم محمد قریش خان کے مطابق پولیس بیک گراؤنڈ چیک یونٹ ( PBCU ) کے ذریعے پولیس ایک فرد کی نا صرف علاقائی مشران و ملکان ان کے آباو اجداد کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتا ہے بلکہ ان کے علاقے کے پولیس اسٹیشن سے ان کے جرائم کا ریکارڈ اور سوشل میڈیا چیک فارم کے بھی تصدیق کرتا ہے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا چیک فارم میں درخواست گزار پہلے اپنے اکاؤنٹس کی تصدیق کرتا ہے اور انگوٹھی لگانے کے بعد ان اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کرتا ہے تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جا سکے کہ کہیں سائبر کرائم متعلق مواد تو پبلش نہیں کیا گیا اور نوجوانوں کو کسی قسم کے نوکری کے درخواست کے ساتھ(PBCU ) سے کلیرنس سرٹیفیکیٹ لینا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ محمد قریش خان کا کہنا تھا کہ اس سسٹم کے متعارف کرنے کا مقصد سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مواد پھیلانے والوں کے مکمل کوائف یا ریکارڈ چیک کرنا اور سائبر کرائم کو کنٹرول کرنا ہے جسے سوشل میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ استعمال اور نفرت انگیز مواد شئیر کرنے کا سلسلہ ختم ہو جائے گا جو سائبر جرائم کے دائرے میں آتا ہے کیونکہ لوگ اکثر سوشل میڈیا سے شکایت کرتے چلے آ رہے تھے اور ان شکایات کی روشنی میں دس مقدمات ایف آئی اے( FIA ) سائبر کرائم سیکشن کو بھیجے گئے ہیں ۔ ڈی پی او محمد قریش خان کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم اور(PBCU ) کے حوالے سے پولیس وقتا فوقتا آگاہی مہم بھی چلائے گی تاکہ نوجوانوں اور عمائدین کو اسطرح کے جرائم اور اس کے اثرات سے آگاہ کیا جا سکے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کرم بار ایسوسی ایشن کو بھی نوجوانوں کے اس قسم معاملات پر آگاہی دینے کیلئے شامل کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ ، غیر قانونی اور غیر قانونی استعمال روکنے کیلئے انہیں بھی اپنے فرائض ادا کرنے کے حوالے سے کہا گیا ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے کرم بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود علی طوری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا غیر ضروری اور غیر قانونی استعمال سے مختلف مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور پولیس کا اس حوالے سے اقدام حوصلہ افزا ہے اور کرم بار ایسوسی ایشن سوشل میڈیا کے غیر ضروری اور غیر قانونی استعمال روکنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
Load/Hide Comments