پشاور( دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) ی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دبئی سے 3 غیر ملکی پروازوں کے زریعے684 مسافر باچاخان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پشاور پہنچےتھے، ان تمام مسافروں کو قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا تھا۔ قرنطینہ میں رکھےگئے مسافروں سے کرونا ٹسٹ کیلئے نمونے لیبارٹری بھیج دئےتھے، جن میں 68 مسافروں کے کرونا ٹسٹ کےنتائج مثبت آئے ۔
پی ڈی ایم اے کو یہ نتائج پشاورمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد جاوید کی جانب سے موصول ہوئے ہیں، پشاور میڈیکل یونیورسٹی کی لیبارٹری انتہائی فعال اور ان کے ٹیسٹس ملک میں مستند تصورکئیےجاتے ہیں۔
Load/Hide Comments