سیاست سے بالاتر ہوکر قبائلی ضلع مہمند کےمسائل حل کرینگے، مہمند سیاسی اتحاد

مہمند ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع مہمند سیاسی اتحاد کے زیراہتمام مہمند پریس کلب میں مہمند قومی جرگہ منعقد کیا گیا۔۔جرگہ میں ایم این اے ساجد خان،ایم پی اے نثار مہمند، سابق سنیٹر حافظ رشیدتمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان،علاقے کے مشران اور مقامی صحافیوں کی شرکت۔ صدارت مہمند سیاسی اتحاد کے صدر مفتی عارف حقانی نے کیا۔ سٹیج کے خدمات سیاسی اتحاد کے جنرل سیکرٹری فضل ہادی اور ملک جہانزیب نے آداکئے۔ جرگہ میں ضلع مہنمد کے مسائل پر تقریبا 5 گھنٹوں تک مسلسل بحث کی گئی۔جرگہ کا ایجنڈا ضلع مہمند میں گورسل تجارتی راستے کی بندش،تباہ شدہ گھروں کی بحالی،مہمند اور ورسک ڈیم کی رائلٹی،انٹرنیٹ کی بحالی،مہمند کیڈٹ کالج میں مہمند قوم کے لئے مخصوص کوٹہ,سپیشل خاصہ داروں کی تنخواہ اور مشران کے مراعات اور سرکاری نوکریوں میں مقامی افراد کی بھرتی شامل تھے۔جرگہ میں ان مسائل پر خوب بحث کی گئی۔جرگہ کے اختتام پر متفقہ طور پر 14 نکاتی اعلامیہ جاری کیا گیاجس میں گورسل روٹ کی جلد ازجلد بحالی،ورسک ڈیم میں ضلع مہمند کا حق دینا،مہمند ڈیم میں مراعات اور نوکریاں ،مسمار شدہ گھروں کے دوبارہ اباد کاری،مہمند خاصہ دار اور مراعات 10 سال تک بحال کرنا۔سرکاری نوکریوں پر مقامی لوگوں کو بھرتی کرنا،انٹرنیٹ کی بحالی اور بجلی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ،مہمند کیڈٹ کالج میں مقامی طلباء کو 50 فیصد کوٹہ اور سٹاف کوٹہ مہمند قوم کو دینا،لاپتہ افراد کو جلد از جلد عدالتوں میں پیش کر نا،NFC ایوارڈ میں قبائلی اضلاع کو اپنا حصہ دینا۔انضمام کے وقت کئے گئے تمام وعدے پورے کرنا،سی پیک میں ضلع مہمند کو اپنا حصہ دینا، لیبر قانون نافذ کرنااور قوم خوگا خیل کو پاکستانی قوم تسلیم کرنا شامل تھا۔جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی مہمند سیاسی اتحاد کے زیر انتظام ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوگا۔جس میں تمام قبیلوں کے مشران،تمام سیاسی رہنما،صحافیوں اور علماء کرام نوجوانوں کا ایک مشترکہ کمیٹی بنایا جائے گا۔جس میں ضلع مہمند میں درپیش مسائل اجاگر کرنے اور حل کر نے میں اسانی ہوگی۔اس کمیٹی میں منتخب نمائندے بھی شامل ہونگے۔یاد رہے کہ یہ پہلا جرگہ تھا جس میں تمام سیاسی سربراہان۔ مشران اور منتخب نمائندوں کے علاوہ علمائے کرام اور ہر طبقے کے لوگوں نے شرکت کی۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں