ضلع کرم کے صدہ مین بازار میں مسلح افراد کی فائیرنگ سے ریٹائیرڈ ایف سی حوالدار جانبحق ہوگیا قبائل نے مقتول کی میت سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پولیس زرائع کے مطابق ضلع کرم کے صدہ بازار میں مسلح افراد پستول سے فائیرنگ کرکے ریٹائیرڈ ایف سی حوالدار سید نور بادشاہ کوقتل کر دیا پولیس نے بروقت کاراوائی کرتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار کر لیا، قبائیل اور لواحقین نے مقتول کی میت پریس کلب پاراچنار کے باہر سڑک پر رکھ کر احتیجاج کیا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینی کے صدر حاجی عابد حسین ، انجمن حسینیہ کے حاجی سید مشیر حسین ، تنظیم تحفظ ملت کے رہنما مسرت منتظر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ذریعے عمائدین کے مابین طے پاگیا تھا کہ چھ مہینے تک کسی قسم کی ذاتی دشمنی کا بدلہ نہیں لیا جائیگا مگر افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کا ہر باشندہ امن کا خواہاں ہے مگر بعض عناصر جو کہ بیرونی عناصر کی خوشنودی کیلئے کام کرتے ہیں اور علاقے کے امن کو داؤ پر لگاتے ہیں انشاء اللہ ان کی یہ کوشش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی انہوں نے حکومت سے اس قسم عناصر کیخلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب پولیس حکام نے قتل کے واقعے میں گرفتار ملزموں کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کی مقتول کے ساتھ ذاتی دشمنی تھی اور ملزموں کی گرفتاری کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں