محسن داوڑ نےخیبرپختونخوا کا تاریخی نام پختونخوا بحال کرنے کیلئے آئین میں ترمیم لانے کیلئے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا

اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) قومی اسمبلی میں شمالی وزیرستان سے آزاد رکن اسمبلی محسن داوڑ نے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرکے پختونخوا رکھنے کیلئے اپنی ترمیم قومی اسمبلی میں جمع کرایاہے۔ محسن داوڑ نے اپنے ترمیمی بل میں موقف اختیار کیا ہے کہ پختونخوا ایک تاریخی نام ہے تاہم اس خطے کے پختونوں کے ساتھ ابتدا ہی سے یہ زیادتی ہوتی چلی آرہی ہے کہ پہلے اس کا نام شمال مغربی سرحدی صوبہ رکھا گیا تھا اور اب خیبر پختونخوا رکھا گیا ہے جو کہ تاریخی لحاظ سے غلط ہے اس لئے یہ اسمبلی آئین کے آرٹیکل 1,آرٹیکل 51 اور 106 میں ترامیم کرکے خیبر پختونخوا کے بجائے پختونخوا لکھا اور پکارا جائے۔ اس بارے میں محسن داوڑ نے دی خیبرٹائمز کو بتا یا کہ ملک کے دیگر سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ( ن ) جمعیت علام اسلام ( ف) اور عوامی نیشنل پارٹی نے بھی اس بل پر رضامندی کا اظہار کیا ہے، امید ہے کہ بہت جلد اس خطے کو اپنا تاریخی شناخت مل جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں