خیبر کے قرنطینہ سنٹرز میں موجود افراد کے لئے موبائل ایس ایم ایس کمپلینٹ سروس کا اجراء

پشاور(دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک)خیبر کے قرنطینہ سنٹرز میں موجود افراد کی شکایات کے لئے موبائل ایس ایم ایس (SMS) کمپلینٹ سروس کا اجراء کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کے مطابق ضلع خیبر میں 11 قرنطینہ سنٹرز ہیں، جن میں افغانستان سے آئے پاکستانی مقیم ہیں۔ جن کی مختلف قسم کی شکایات ہیں، ان کی بہتر خدمت اور ان تک رسائی کے لئے یہ سروس شروع کی گئی ہے کسی قسم کی شکايت، جیسے کھانا، بجلی وغیرہ کی صورت میں 8583 پر اپنے موبائل سے ایس ایم ایس کیا جاسکتا ہے۔ اس شکايت کو متعلقہ اے سی، اے اے سی، پی ڈی ایم اے اہلکاروں کو فارورڈ کیا جاۓ گا۔ بعد میں شکایت درج کروانے والے سے شکایت کے حل کے بارے میں پوچھا جائے گا،کہ کیا تمہاری شکایت حل ہوئی یا نہیں۔ موبائل سے ایس ایم ایس میںdck (space) پھر اپنی شکایت درج کرکے8583 پر بھیجا جاۓ گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں