شمالی وزیرستان میران شاہ میں تشدد زدہ لاش برآمد

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے تحصیل میرانشاہ میں ایک مقامی شخص کو نامعلوم افراد نے بے دردی سے ذبح کرکے لاش کو کھیتوں میں پھینک دیا جس کو صبح سویرے گاؤں کے لوگوں نے دریافت کرلیا۔ انتظامیہ اور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میرانشاہ تحصیل کے علاقے ہمزونی میں گاؤں خٹی کلی کے ایک رہائشی لائق خان ولد محمد کو گذشتہ رات نامعلوم افراد نے کسی وقت گھر سے نکال کر بے دردی سے ذبح کر دیا اور اس کے سر او ر دھڑ کو قریبی گاؤں احمد خیل کی کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مقتول کی ذبح شدہ لاش کو ہفتے کی صبح مقامی لوگوں نے دریافت کرلیا جس کو میرانشاہ ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے لیجایا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں