پاراچنار میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ مہم کا آغاز، مراکز کے ساتھ ساتھ موبائل ٹیمیں بھی تشکیل

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) سول ہسپتال پاراچنار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی کرم آفاق وزیر، ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر عطاء اللہ ،پاک آرمی کے کرنل حماد،تحریک حسینی کے حاجی عابد حسین،انجمن حسینیہ کے سید رضا حسین، پروفیسر( ر) جمیل کاظمی دیگر مقررین نے کہا کہ ضلع کرم میں 2 لاکھ 30 ہزار بچوں کو جن کے عمریں 9 سال سے پندرہ سال تک ہو خسرہ اور روبیلا سے بچانے کیلیے ٹھیکے لگانے کیلئے 12 روزہ مہم کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ساتھ ساتھ کرونا ویکسینیشن اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا نے کا مہم بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطااللہ نے کہا کہ ضلع کرم میں خسرہ سے پندرہ سال سے کم عمر کے بچوں کیلیے خصوصی ٹھیکے لگانے کیلیے پندرہ نومبر سے بارہ روزہ مہم شروع کی جارہی ہے اور اس حوالے سے میڈیا علماء سیاسی و سماجی رہنماؤں محکمہ تعلیم اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے آفراد سے مشاورت اور آگاہی کا عمل جاری ہے تاکہ تمام تر بچوں کو خسرے کے ٹھیکے لگانے کا عمل یقینی بنایا جاسکے
ڈاکٹر عطا اللہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر خسرے کے خلاف ٹھیکے لگانے کا کام مکمل کرینگے جبکہ ساتھ ساتھ پولیو کے قطرے اور کرونا ویکسین کا عمل بھی جاری رکھا جائے گا
ڈاکٹر عطااللہ کا مزید کہنا تھا کہ اب تک کرونا سے بچاو کیلیے ایک لاکھ نو ہزار آفراد کو کرونا ویکسین لگائے گئے ہیں۔ ڈی سی کرم نے زنانہ ہسپتال پاراچنار کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں