شمالی وزیرستان میں ایک اور ٹاگٹ کلنگ، پنجاب کا رہائشی قتل

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی کے نواحی گاؤں حسوخیل علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے قلفی بیچنے والے شخص کو گولی مارکر قتل کردیا، نامعلوم مسلح نقاب پوش واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مقتول کی لاش کو مقامی شہریوں کے تعاون سے پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا، جہاں ان کی شناخت محمد شبیر ایسٹ بہاولپور پنجاب سے کیاگیا، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے حسب معمول وہ تفتیش شروع کردیا جن کا کبھی بھی تحقیقات سامنے آنے والے نہیں،
شمالی وزیرستان میں اندھیر نگری اور حکومتی عملداری ختم ہے، کہیں بھی کسی کو بھی کوئی بھی آسانی سے ٹارگٹ کرسکتے ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز سمیت دیگر تمام سرکاری انفراسٹرکچر بھی مکمل خطرے میں ہیں، اس غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر مقامی شہریوں میں شدید خوف کی فضا قائم ہے، تاہم نامعلوم افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں