مضاربہ سکینڈل ‘ عمرزئی کے مفتی آصف اللہ کی درخواست ضمانت خارج

پشاور ( دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک) مضاربہ سکینڈل میں گرفتارعمرزئی کے مفتی آصف اللہ کی درخواست ضمانت عدالت عالیہ پشاور نے خارج کردی پشاو ر ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے مفتی آصف اللہ کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی جن کے خلاف نیب نے سال 2015 میں تین کروڑ دس لاکھ روپے کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا تھا جبکہ مفتی آصف اللہ مفرور تھا اور انہیں اگست سال 2019 میں نیب نے گرفتار کیا اس وقت مفتی آصف اللہ سنٹرل جیل پشاور میں ہے مفتی آصف اللہ پر الزام ہے کہ اس نے علاقے کے لوگوں سے مضاربہ کے نام پر رقمیں بٹوریں انہی میں سے تین چار ماہ منافع کے نام پر لوگوں پر تقسیم کی اوربعد ازاں غائب ہوگئے کیس کی سماعت کے موقع پر نیب کی جانب سے پر ریاض خان پراسیکیوٹر عدالت عالیہ میں پیش ہوئے ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہریوں نے کاروبار کے لئے رقم مفتی آصف اللہ کو دی تھی تاہم نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مضاربہ کے نام پر شہریوں سے رقمیں وصول کی گئی اور بعد ازاں مفرور ہوگئے تھے اور ملزم کے خلاف اس وقت نیب میں کیس زیر سماعت ہے جس پر عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ نے ملزم مفتی آصف اللہ کی درخواست ضمانت خارج کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں