پشاور ( دی خیبر ٹائمز کورٹس ڈیسک ) عدالت عالیہ پشاور میں ملک سرفراز ایڈووکیٹ کی جانب سے کرونا اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ وکلاء کی مالی امداد کی سماعت ہوئی چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی صوبائی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل شمائل بٹ عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت ایک ہفتے میں چار کروڑ روپے لاک ڈاؤن سے متاثرہ وکلاء کو دینے کیلئے تیار ہے ۔اس موقع پر عدالت کو بتایا گیا کہ بار کونسل نے ایک کروڑ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے وکلاء کی مالی امداد کیلئے عدالت عالیہ سے وقت طلب کیا گیا جس پر چیف جسٹس نے چودہ تاریخ تک وفاقی حکومت کو مہلت دی جبکہ صوبائی حکومت اور بار کونسل کی جانب سے مشترکہ پانچ کروڑ روپے کی فنڈز کی تقسیم کیلئے کمیشن مقرر کردیا پانچ رکنی کمیشن مین شاہد رضا شاہد قیوم اور ملک عنایت اور ملک سرفراز ایڈووکیٹ شامل ہیں جسکا اجلاس نو مئی کو پشاور ہائی کورٹ بار میں طلب میں ہوگا جس میں پانچ کروڑ روپے کی تقسیم سے متعلق طریق کار وضع کیا جائیگا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments