لاک ڈاون میں نرمی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وبا ختم ہوگئی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا

پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا لاک داؤن اور انسداد کورونا کے حوالے سے اہم بیان میں انہوں نے کہا ہے لاک ڈاون میں نرمی کے باعث وبا کے پھیلاؤ کے امکانات بڑھ گئے ہیں، اب احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے ضرورت بھی پہلے سے بڑھ گئی ہے،شہری روزمرہ کے معمولات خصوصا خریداری کے وقت احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، وزیر اعلی محمود خان کا کہنا ہے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد اس وبا سے بچنے کا واحد ذریعہ ہے ،سماجی فاصلوں کو برقرار رکھ کر ہم خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنا سکتے ہیں، تاجر برادری بازاروں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے، ہم مکمل لاک ڈاون کے متحمل نہیں ہو سکتے، کورونا کی روک تھام کے ساتھ ساتھ معیشت اور کاروبار زندگی کو بھی چلانا ہے، عوام کو انفرادی اور اجتماعی طور پر ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا ۔

لاک ڈاون میں نرمی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وبا ختم ہوگئی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں