پشاور(دی خیبر ٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) خیبر پختونخوا میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسزز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے بھی اپنی کاروائیاں تیز کر دی ہیں ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 135 افراد کو گرفتار کر لیا ترجمان ڈپٹی کمشنر کے مطابق کاروائی چارسدہ روڈ، جی ٹی روڈ ، صدر اور حیات آباد میں کی گئی گرفتار کیے گئے افراد میں پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے، بلاضرورت بازاروں میں مٹر گشت کرنے والے ، دکانوں کے اندر جانور ذبح کرنے والے شامل ہیں ، اس موقع پر ڈی سی پشاور محمد علی اصغر نے کہا کہ عوام صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments