پشاور(دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) اسپتال کے ڈین ڈاکٹر عبدالطیف خان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ہسپتال کے طبی عملے کو فراہم کردہ فیس شیلڈ اور گاگلز گھما دینے یا غلط طریقے سے استعمال کرنے پر تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی ،2 ہزار روپے کی کٹوتی ایسے طبی عملے سے کی جائے گی ہسپتال میں کورونا وائرس کا علاج کرنے والے طبی عملے کے لئیے فیس شیلڈ اور گاگلز مہیا کی جائے گی فیس شیلڈ اور گاگلز طبی عملہ دوران ڈیوٹی استعمال کرسکے گا تمام طبی عملہ ڈیوٹی کے اختتام پر حفاظتی کٹ انتظامیہ کو واپس کرنے کا مجاز ہوگا، فیس شیلڈ اور گاگلز دوبارہ قابل استعمال حفاظتی کٹ ہے ڈیوٹی کے اختتام پر حفاظتی کٹ کو کلورین اسپرے سے ڈس انفیکٹ کرنا لازمی ہوگا،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments