پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک )لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے آفس بوائے میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان کو قرنطینہ بھیج دیا گیا، ڈاکٹر ظفر کو قائم مقام میڈیکل ڈائریکٹر کا چارج سونپ دیا گیا ہے، ایل آر ایچ کے 9 ڈاکٹروں سمیت 5 نرسوں اور دو کلاس فور ملازمین کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں. جس کے بعد مزید ڈاکٹروں و نرسز کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سلیمان کے دفتر میں ڈیوٹی پر تعنیات آفس بوائے عرفان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا.جبکہ ڈاکٹر سلیمان کا نہ صرف مذکورہ آفس بوائے سے ڈیوٹی کے دوران میل جول رہا بلکہ ڈاکٹر سلیمان کورونا وارڈ میں بھی مریضوں کو دئے جانے والے علاج و دیگر سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے بھی جاتے رہے ہیں. ہسپتال ذرائع کے مطابق میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان میں کورونا وائرس کی علامات نہیں تاہم ان کو حفظ ماتقدم کے طور پر قرنطینہ کیا گیا ہے.
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments