سابق سینئروزیرعاطف خان، مستحق خاندانوں میں راشن کی فراہمی

پشاور (دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) خیبرپختونخوا کے سابق سینیئر وزیر عأطف خان نے مردان کے اپنے حلقے میں آٹے کے 1200 سو تھیلے 12 یونین کونسل عہدیداروں کے حوالے کردئیے ہیں ، عاطف خان کا کہنا تھا اس سے پہلے منگاہ میں بھی 150 متاثرہ خاندانوں کو راشن فراہم کیا جاچکا ہے راشن خود جاکر اس لئے تقسیم نہیں کیا تاکہ سوشل ڈسٹنسنگ کی پابندی برقرار رہے ، ذاتی حیثیت میں عوام کی جتنی ہوسکے مدد کرونگا مخیر حضرات سے آگے آکر مستحق خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیل کرتا ہوں رمضان المبارک میں اپنے اردگرد موجود مستحق افراد کی مدد کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں