پشاور، ٹریفک پولیس شہدا کے خاندان میں رمضان پیکیج تقسیم

پشاور(دی خیبر ٹائمزکرائم ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام ٹریفک شہداء کے ورثاء میں رمضان پیکیج تقسیم کیا گیا۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹر قائد کمال نے ٹریفک پولیس شہداء کے ورثاء کو رمضان پیکیج حوالے کیا۔ واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے محکمے کے شہید ہونے والے اہلکاروں کے ورثاء میں رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں رمضان پیکیج تقسیم کیا گیا۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کے شہداء نے ملک وقوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جن کو ہم کسی صورت پر نہیں بھولیں گے اور ان کے ورثاء کیساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دینے والے ہی ہمارے اصل ہیروز ہیں اور ان کی قربانیوں پر ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے ورثاء کو یقین دلاتے ہیں کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور ہر مشکل گھڑی میں ان کا بھر پور ساتھ دیگی۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

اپنا تبصرہ بھیجیں