خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے ، لاک ڈاؤن 30 اپریل تک جاری رہے گا ،

پشاور : (دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ پشاور منعقد ہوا جس میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے علاوہ دیگر متعدد فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی کابینہ میں ان کے آبائی علاقے میں دی گئی دوکانوں وغیرہ کے دو ماہ کے کرایوں میں معافی کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزراء، سیکرٹری صاحبان اور دیگر صاحب ثروت لوگ بھی عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے غریبوں اور اپنے کرایہ داروں کیلئے کرایوں میں معافی کا اعلان کریں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں لوگوں کی مشکلات کم سے کم کی جا سکیں عمومی لاک ڈاؤ ن30اپریل تک جاری رہے گا۔ معاشی اور معاشرتی تکالیف دیکھتے ہوئے روزگار کے مواقع اور عوام کی آسانیوں کیلئے کچھ نرمی کی گئی ہے۔مندرجہ ذیل شعبے ادارے اور سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی تعلیمی ادارے31مئی تک بند رہیں گے۔ تمام نجی تقریات تا حکم ثانی بند رہے گی۔تمام سرکاری تقریبات، سپورٹس ایونٹس وغیرہ بھی تا حکم ثانی بند رہیں گے۔بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ30اپریل تک بند رہے گی۔ اضلاع کے اندر کی ٹرانسپورٹ کچھ ضروری استثناء کے ساتھ بھی30اپریل تک بند رہے گی۔ استثناء کے تحت تمام رکشہ، پرائیوٹ گاڑیاں اور مزدورں کو لے جانے والی گاڑیوں پر پابندی ختم۔صوبائی کابینہ نے ٹیلرزشاپس پر احساس پروگرام کے تحت نقد رقوم کی ادائیگی پرصوبائی حکومت کی جانب سے عائد15فیصد ٹیکس میں چھوٹ دیدی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عائد کردہ ٹیکس میں پہلے ہی سے چھوٹ دیدی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں