پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے 244 نئے مریضوں کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3956 ہوگئی ہے، 6 مزید مریض جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں کی تعداد 209 ہوگئی، 45 مریض مزید صحت یاب ہوگئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 984 ہوگئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں چار، مانسہرہ اور ملاکنڈ میں ایک ایک مریض انتقال کر گئے۔ پشاور سے 115، چارسدہ سے 13، نوشہرہ سے 2، خیبر سے ایک، مردان سے 12، صوابی سے ایک، سوات سے 32، بونیر سے 7، دیر پایان سے چار، مالاکنڈ سے 20، مانسہرہ ، کوہاٹ، کرم اور ایبٹ آباد سے دو دو، بنوں سے پانچ اور ٹانک سے دو نئے مریض رپورٹ کئے گئے ہیں۔ بیرون ملک سے آنے والے مزید 14 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے بیرون ملک سے آنے والے مریضوں کی تعداد 437 ہوگئی، اب تک تفتان، طورخم سرحدوں اور بین الاقوامی پروازوں سے آنے والے 3925 افراد میں سے 2688 کو گھروں کو بھیج دیا گیا ہے جبکہ 1237 تاحال قرنطینہ میں ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments