خیبر پختونخوا پولیس کےمعروف آفیسر ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی کو پاکستان پولیس میڈل دے دیا گیا

پشاور ( دی خیبر ٹائمز جنرل ڈیسک ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گزشتہ روز ایک خصوصی تقریب میں عبدالغفور آفریدی کو یہ میڈل دیا۔ عبدالغفور آفریدی کا شمار پاکستان کے نامور ایماندار اور بہادر پولیس افسران میں ہوتا ہے انہیں پاکستان پولیس میڈل 2004 بطور اے ایس پی میں اس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیز پر اٹک میں ہونے والے خود کش حملہ میں بہادری اور مثالی کارکردگی دکھانے کے اعتراف میں دیا گیا ۔ عبدالغفور آفریدی کو پاکستان پولیس میڈل ملنے کوخیبر پختونخوا پولیس کے افسران اور سیاسی سماجی شخصیات نے صوبہ کااعزاز قرار دیا۔ اس موقع پر عبدالغفور آفریدی نے کہا کہ یہ پورے محکمہ پولیس کااعزاز ہے اور اسے میں اپنے محکمہ کے شہداء اور غازیوں کے نام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کاتحفظ ہمارا فرض ہے کے پی پولیس کی مثالی کارکردگی پر اسکا ہر جوان اور آفیسر خود کو کے پی پولیس کا حصہ بننے پر فخر کرتا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہمیشہ قابل فخر سپوت پیدا کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں