پی ڈی ایم کو بدترین شکست ہوگی، کورونا کی دوسری لہر کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا، کامران بنگش

پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) صوبائی مشیر اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے، کہ پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کو بدترین شکست مل گیا ہے، تبدیلی کی ہوا خیبرپختونخوا سے چلی ہے، ترقی کے اس سفر کو پی ڈی ایم سے دیکھا نہیں جاسکتا، اب ان کے اتحاد کو بھی بدترین شکست مل گیا ہے، کامران بنگش کہتے ہیں، کہ کورونا کی دوسری لہر کیلئے ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا، مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، چارسدہ واقعہ پر تین وزراء مقتولہ زینب کے گھر پہنچ گئے ہیں، سارے علاقے کے ڈی این اے ٹیسٹ لے کر ریپورٹ کا انتظار ہے، انشااللہ جلد سفاک درندہ مجرم کے پاس پہنچ جائینگے،
پشاور ریوائیول پلان کے تحت پہلے والے حالت میں شہر کی بحالی ہوگی، پشاور میں بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، تحریک انصاف خیبر پختون خوا میں ہارٹ فیورٹ جماعت ہے،
آٹے بحران کے حوالے سے کامران بنگش کا کہنا ہے، کہ صوبے میں آٹے بحران پر قابو کی کوشش کررہے ہیں، پانچ لاکھ ٹن پاسکو سے گندم میں سے دو لاکھ ٹن خیبر پختون خوا کو مل چکی ہے،
مصنوعی بحران پیدا کرنے والے ڈیلرز سے سختی سے نمٹینگے، ہر صورت میں سستا آٹا کی دستیابی یقینی بنایا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں