ایبٹ آباد (دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) کمشنر ہزارہ ڈویژن کی طرف سے وزیر اعلی کو کورونا انتظامات کے بارے بریفنگ دی گئی اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے وزیراعلی محمود خان کو دی جانے والی بریفنگ کے مطابق ہزارہ ڈویژن میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 854 ہے، مصدقہ کیسز کی تعداد 119 ہے۔ ڈویژن میں کورونا سے سات افراد جان بحق ہوئے ہیں۔ اب تک ہزارہ ڈویژن میں کورونا کے 25 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، وزیر اعلی کو بتایا گیا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں 16 وینٹیلیٹرز صرف کورونا مریضوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ ہزارہ ڈویژن میں احساس پروگرام کے تحت اب تک ایک ارب 15 کروڑ روپے تقسیم ہو چکے ہیں۔ ڈویژن میں اس وقت ایک ماہ سے زائد عرصے کے لئے اشیائے خوردونوش کا اسٹاک موجود ہے،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments