چارسدہ ( خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے نواحی علاقے اور قبائلی ضلع مہمند کے سنگھم پر واقع شبقدر میں حساس ادارے کے اہلکارکو شدت پسندوں نے اغوا گرفتار کرکے قتل کردیا یے، ذرائع کے مطابق مارے جانے والے اہلکار کا نام خاطر ولد قرب بتایا جاتا ہے جسے گزشتہ روز ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر سے اغوا کیاتھا،تاہم تین روز ان کی لاش ملی جنہیں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، قتل کے اس واقعے کی ذمہ داری ملک میں سرگرم شدت پسند کالعدم تنظیم حزب الاحرار کے ترجمان ڈاکٹر عبدالعزیز یوسفزئی نے قبول کی ہے، حزب الاحرار کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والا اہلکار کچھ عرصہ ان کی جماعت سے منسلک بھی رہا ـ یوسفزئی نے میڈیا پر مقتول کی تصویر بھی جاری کی اور کہا کہ جلد ہی خاطر کی اعترافی ویڈیو جاری کردی جائے گی ـ
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments