کروناسےشہیدہونےوالےڈاکٹرز اور دیگرہیلتھ ملازمین کےلواحقین کو شہداپیکیج دیاجائے

پشاور ( دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) کرونا کی وبا کے خلاف صف اول میں لڑنے والے مسیحائوں کے لیے خیبر پختونخوا پرونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی جانب ے وزیر اعلی محمود خان کو ایک درخواست دی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کرونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کے لواحقین کو شہدا پیکیج دیا جائے اور پیکج وفاقی حکومت کی طرز پر دیا جائے ، لواحقین کو ریٹائرمنٹ تک مکمل تنخواہ دی جائے ، کرونا سے شہید ہونے والے گریڈ ا سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کے لواحقین کو 40 لاکھ روپے اور 5مرلے پلاٹ جبکہ کرونا سے شہید ہونے والے گریڈ 17 یا اس سے اوپر عملے کے لواحقین کو 80 لاکھ روپے اور 10 مرلے کا پلاٹ دیا جائے، درخواست میں وزیر اعلی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کو ڈبل تنخواہوں کی ادائیگی کے وعدے کو بھی عملی جامہ پہنایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں