لاک ڈاؤن ، پشاور میں درزیوں نے گھروں میں کام شروع کردیا۔

پشاور(دی خیبر ٹائمز سٹی ڈیسک) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں اور لاک ڈاؤن کے باعث تقریباً تمام کاروباروں پر پابندی عائد کی جا چکی ہے جبکہ مرکزی حکومت کی جانب سے درزیوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم صوبہ خیبر پختونخوا میں درزیوں کو کسی قسم کے کام کی اور دکان کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جس کے باعث پولیس اور انتظامیہ کے درزیوں کو دکانیں کھولنے پر تنگ کرتے ہیں جس کے باعث انہوں نے اپنی دکانوں کو بند کر کے بیٹھکوں میں کام کرنے کو ترجیح دی اسی طرح اپنے گاہک سے موبائل کے ذریعے رابطے میں ہونے کے باعث ان کے کاروبار پر کوئی برا اثر نہیں پڑا ہے تاہم کاروبار سے وابستہ ٹیلر ماسٹرز نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرح صوبائی حکومت بھی درزیوں کو کام کرنے کی اجازت دے تاکہ ان کا بھی کاروبار چل سکے اور عید پر لوگ نئے کپڑے زیب تن کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں