پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک )ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کی سربراہی میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور عوام کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق ایک اہم اجلاس اسمبلی چیمبر میں منعقد ہوا جس میں پشاور سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز جن میں صوبائی وزیر جنگلات سید محمد اشتیاق، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش، ممبران صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد، فہیم احمد، واجد اللہ خان، ارباب محمد وسیم خان، فضل الٰہی، آصف خان اور پیر فدا محمد شامل تھے ، نے شرکت کی اجلاس میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اور سہولیات سے متعلق غور و خوض کیا گیا اور عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور بمعہ ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سخت نقطہ چینی کی گئی اور محسوس کیا گیا کہ عوام الناس کو کورونا وائرس سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں مذکورہ انتظامیہ مکمل طور پر ناکام رہی ہے جبکہ محکمہ صحت کے ڈی ایچ او پشاور بھی کورونا وائرس کے معاملے میں عدم دلچسپی کے مرتکب ہوئے اور عوام کو صحت سہولت کی فراہمی مکمل طور پر ناپید نظر آئی۔ اجلاس میں یہ بھی محسوس کیا گیا کہ کورونا وائرس سے متعلق عوام کو سہولیات کی فراہمی میں دیگر لوکل محکمہ جات کے افسران بھی بری طرح ناکام نظر آئے ہیں۔جس کی بناء پر ان کے خلاف محکمانہ سخت کارروائی عمل میں لانے پر زور دیا گیا اور ان کے خلاف سخت سے سخت سزادی جانے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا تاکہ عوام الناس کو اس سخت وقت میں سہولیات کی فراہمی میں عدم دلچسپی اور راہ فرار اختیار کرنے والوںکا بھی محاسبہ کیا جاسکے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments