مردان (دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) گلی باغ کی رہائشی 50 سالہ نبینہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئی، ڈپٹی کمشنر مردان نے خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کردی، مرحومہ کا گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، ،مرحومہ میڈیکل کمپلکس میں زیرعلاج تھی، خاتون کی نمازجنازہ آدا کی دی گئی ہے۔
ڈی سی مردان کے مطابق ضلع میں اب تک کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے ، ملک میں کرونا سے پہلی ہلاکت بھی مردان سے ریکارڈ کی گئی تھی۔
Load/Hide Comments