بدعنوانی کے الزام میں 70 پولیس اہلکارپولیس لائین حاضر،تحقیقات شروع

خیبر(دی خیبر ٹائمز جنرل رپوٹنگ) آئی جی پی خیبر پختونخوا کے احکامات پر پولیس کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا اغاز کر دیا گیا ہے ڈی پی او محمد اقبال کے مطابق بدعنوانی کے الزام میں ضلع خیبر کے 70 پولیس اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے برطرف اہکاروں میں 4 ڈی ایس پی اور متعد انسپکٹرز شامل ہیں ڈی پی او محمد اقبال نے خیبر ٹائمز کو تفصیلات دیتےہوئے بتایا کہ ہٹائے جانے والے اہلکار لنڈی کوتل باڑہ اور تحصیل جمرود میں فرائض انجام دے رہے تھے جنہیں لائن حاضر ہونے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ، انکا کہنا تھا کے ضلع خیبر میں پولیس بدعنوانی کے خلاف پہلی بار کاروائی کی گئی ہے تحقیقات ابھی جاری ہیں مزید بدعنوان عناصر کو بے نقاب کر کے سزا دی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں