پشتون تحفظ مومنٹ کے اہم رکن، علی وزیر کے چچازاد سردارعارف قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

جنوبی وزیرستان( دی خیبرٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) ممبر قومی اسمبلی اور پختون تحفظ موومنٹ کے سرکردہ رہنماء علی وزیر کے چچازاد بھائی اور پی ٹی ایم وانا کے صدر سردار عارف وزیر کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا ہے جس کو وانا ہسپتال میں لیجایا گیا ہے ۔ وانا ہسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سردار عارف وزیر افطاری سے قبل وانا بازار سے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم کارسواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے ان کے سر اور گردن پرگولیاں لگیں ۔ انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال لیجا یا گیا جہاں ان کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق عارف وزیر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، جس کے باعث سردار عارف وزیر کو ڈیرہ اسمماعیل خان ہسپتال منتقل کردیا، پی ٹی ایم کے سنکڑوں جوان بھی ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال پہنچ گئے، جہاں پر انہیں پہلے اپریشن تھیٹر لے گیا، اور اب وہ شدید زخمی حالت یں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھاگیاہے، وہاں پر موجود پی ٹی ایم کے جوانوں نے بتایا ہے، کہ  ابھی اس کی صحت کے بارے میں ،کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں