پشاور(دی خیبرٹائمزکرائمز ڈیسک) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پوش علاقوں میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرنے والے گروہ کے دوسرے اہم رکن کو بھی گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے ملزم کا تعلق ضلع نوشہرہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ کی نوک پر متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی پرائز بانڈ اور طلائی زیورات بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے، ملزم کے ایک ساتھی کو پہلے ہی حراست میں لے کر جیل بھیج دیا گیا ہے
مدعی عطاء خان ولد شہر یار سکنہ خیبر کالونی نے تھانہ ٹاؤن پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ چند نامعلوم ملزمان نے گھر کے اندر گھس کر اسلحہ کی نوک پر اہلخانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کے پرائز بانڈز اور طلائی زیورات لوٹ لئے، جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفیش،
Load/Hide Comments