بنوں ( محمد وسیم سے ) شمالی وزیرستان کے تین طلبہ نے جلال آباد افغانستان کی سپین غریونیورسٹی سے میڈیکل کی ڈگری مکمل کر لی، ان کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیافارغ ہونے والے ڈاکٹر حکمت خان وزیر، محمد اسحاق وزیر اور ڈاکٹر عید اللہ خان وزیر کو ایک پر وقار تقریب میں میڈیکل کی ڈگریاں دی گئیں یونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹر احمد شاہ صدیقی نے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ وزیرستان کے طلبہ کا اپنے پڑوسی ملک افغانستان میں تعلیم حاصل کرکے ہمارے لئے بڑے اعزاز سے کم نہیں ان طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کا مقصد بھی صرف یہی ہے کہ دہشتگردی کے ستائے وزیرستان کے طلبہ کی حوصلہ آفزائی ہو سکیں پاکستان اور افغانستان کے پختون ایک ہی وجود کہ دو عضو ہیں کوئی ایک تکلیف میں ہو تو دوسرے کو بھی ان کا احساس ہو تا ہے خدا کر ے کہ ان کی محبت اسی طرح قائم و دائم رہے انشاء اللہ افغانستاان میں زیر تعلیم طلبہ کی حوصلہ آفزائی کیلے وقتاً فوقتاً اس طرح کی تقریبات کا انعقادکیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments