شمالی وزیرستان میں یوم آزادی کی تقریبات میں سکولوں کےطلبا اور طالبات کے مابین مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد

شمالی وزیرستان میں یوم آزادی پاکستان کے دوران دیگر رنگارنگ تقریبات کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہتر نشونما اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے نضمون نویسی کے مقابلے بھی انعقاد کئے گئے تھے، مضمون نویسی کے اس تقریب میں جی او سی سیون ڈویژن میران شاہ میجر جنرل نعیم اختر، سول و عسکری حکام ، مقامی اساتذہ، طلباء وطالبات اور دیگر بچوں اور
نوجوانون نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مضامین نویسی کے یہ مقابلے دو کیٹگریز پر مشتمل تھے۔
(کیٹگری1 – کلاس چھٹی سے نویں تک اور کیٹگری 2 – دسویں کلاس سے بارھویں تک مقابوں کا انعقاد کیاگیا،

کیٹیگری 1 کے مضامین

مضامین بچوں کیلئے: میرا مقصد زندگی نصب العین

بچیوں کے لیے: اسلامی معاشرے میں عورت کا مقام

کیٹگری 2 کے مضامین

بچوں کے لیے: شمالی وزیرستان میں امن کیسے لایا جائے؟

بچیوں کے لیے: شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کی تعلیم کو کیسے بہتر بنایا جائے؟

تقریب کے اختتام پر جی او سی سیون ڈویژن نے اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے، جس میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے لئے لیپ ٹاپ اور تیسری پوزیشن والوں کے لیے گھڑیاں شامل تھیں ۔
شمالی وزیرستان میں قبائل ، انتظامیہ اور پاک فوج نے تعلیم پر خصوصی توجہ دئے ہوئے ہیں، جس سے آج کل طلبا اور طالبات کے مابین پوزیشن حاصل کرنے کیلئے سخت مقابلے جاری ہیں، چاہے وہ وزیرستان میں ہے یا وزیرستان سے باہر

اپنا تبصرہ بھیجیں