پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) پشاور ، ابیٹ آباد ،مردان میں کرونا وائرس سے متاثرہ تین ڈاکٹرز صحت یاب ہو گئے ہیں پشاور میں مختلف مساجد کے پیش اماموں اور خادموں کے ٹیسٹ بھی کر دیئے گئے ہیں پشاور کے بعض مساجدوں میں مناسب اقدامات نہ ہونے پر کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں تاہم 35سے زائد نرسز ، ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل کے حالت خطرے سے باہر ہیں تاہم ایک ڈاکٹر وینٹی لیٹرپر ہے کروناوائرس کا شکار ہونے والوں میں مختلف صوبائی محکموں کے ملازمین افسران ، کے علاوہ علماء کرام ، تبلیغی حضرات ، سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں جبکہ محکمہ صحت کا عملہ بھی اس سے متاثر ہے پشاور ، ابیٹ آباد ، اور مردان کے تین ڈاکٹرز جو کہ کرونا وائرس سے متاثر ہو ئے تھے کی حالت بہتر ہو گئی ہے جس پر علاج مکمل ہونے کے بعد انہیں ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے صوبائی دارلحکومت پشاور میں سب سے زیادہ نرسز اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل متاثر ہے مختلف مساجدوں کے موذن ، پیش اماموں کے ٹیسٹ بھی کردیئے گئے ہیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments