فوٹو جرنلسٹ خالد غنی پشاورمیں منعقدہ اسپیشل پرسن گیمز میں چمکتا ہواستارہ بن گیا

پشاور کے سینئر فوٹو جرنلسٹ خالد غنی نے پشاور میں منعقدہ اسپیشل پرسن گیمز میں اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، انہوں نے تیر اندازی کے روایتی کھیل آرچری میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا، اورآرچری کی سرپرستی کرنے والوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔

خالدغنی کی گیمز میں شرکت سے دیگر آفراد کی بھی حوصلہ آفزائی ہوئی ، جو یقینااپنی دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھینگے، انہوں نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران باوقار مارچ پاسٹ میں بھی حصہ لیا، اور اپنی شمولیت کو ثابت کردیا۔

خالد غنی نے ہر عمر کے مرد اور خواتین پر زوردیا کہ وہ ایسی صحت مندانہ سرگرمیوں میں باقاعدگی سے حصہ لیں، اور کھیلوں کی بنیادی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، کہ کھیلوں کے مقابلوں میں مشغول ہونا یا روزانہ ورزش کا ایک طریقہ برقرار رکھنا نہ صرف خواتین کیلئے بلکہ تمام عمر کے لوگوں کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے، ان کھیلوں میں حصہ لینے سے انسانی فلاح و بہبود کے لیے صحت مند سرگرمیوں کی تبدیلی کی طاقت پر میرے یقین کی تصدیق ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں