پنجاب میں لڑکیوں کی اغوائیگی، ذیادتی، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف

پنجاب کے ضلع کبیروالا میں معصوم لڑکیوں کو اغوا کرنے کے بعد مبینہ ذیادتی کے دوران ان کی ویڈٰوز بناکر مستقل طور پر انہیں حراساں اور بلیک میل کرتے رہے، ایک جواں سال لڑکی کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد لڑکی کے خاندان نے ملزمان کے خلاف خوف کی وجہ سے مقدمہ درج کرنے سے بھی انکار کردیا، تاہم پولیس تھانہ سٹی کبیروالا میں سرکار کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے،
پولیس کے مطابق انہوں نے ملزمان تک رسائی حاصل کرنے کیلئے ٹریس کیا ہے، اور یہ بھی بتایاجاتا ہے، کہ ایک لڑکی کی ویڈیو لیک ہوگئی ہے، تاہم ملزمان ایسے درجنوں لڑکیوں کے ساتھ گھناونا فعل کے مرتکب ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں