ڈیرہ اسماعیل خان، کرونالاک ڈاأن میں مزید سختی

ڈی آئی خان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود میں غیر مجاز اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بغیر پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے یا ٹھہرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق مفاد عامہ، بہتر ملکی مفاد اور نوول کورونا وائرس کے باعث ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے البتہ مذہبی عبادات اور اہم سرکاری امور والے محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز کو اپناتے ہوئے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ فوری طور پر نافذ ہونے والی اس پابندی کا اطلاق 30یوم تک رہے گا۔ اس حکمنامے کی خلاف ورز ی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگ

اپنا تبصرہ بھیجیں