اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام کے ایم این اے مفتی عبدالشکور، مولانا جمال الدین ، ایم این اے سیف الرحمان اور سابقہ صوباٸی ایم پی اے اشتیاق خٹک نےاسلام آباد پارلمنٹ لاجز میں پشتون تحفظ مومنٹ کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے چچازاد بھائی شہید سردار عارف وزیر کی وفات پر تعزیت کی، اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی ، اس موقع پرقبائلی علاقوں خصوصاً وزیرستان میں امن امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور علاقے میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔ اس موقع پر پشتون تحفظ موومنٹ کے اہم رہنما محسن داوڑ اور دیگر سرکردہ رہنما بھی موجود تھے، جے یو آئی کے آراکین اسمبلی نے پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) کو اپنے 6جون کو بلائے گئے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments